Blog
Books



۔ (۸۷۷۹)۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ، عَنْ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَ نَّہُ قَالَ: (({وَفُرُشٍ مَرْفُوعَۃٍ} [الواقعۃ: ۳۴] وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ إِنَّ ارْتِفَاعَہَا کَمَا بَیْنَ السَّمَائِ وَالْأَ رْضِ، وَإِنَّ مَا بَیْنَ السَّمَائِ وَالْأَ رْضِ لَمَسِیرَۃُ خَمْسِ مِائَۃِ سَنَۃٍ۔)) (مسند احمد:)
۔ سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: {وَفُرُشٍ مَرْفُوعَۃٍ} … اور اونچے اونچے بستروں میں ہوں گے۔ اس ذات کی قسم! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے: ان کی بلندی اتنی ہو گی، جیسے آسمان اور زمین کے درمیان بلندی ہے، جبکہ آسمان اور زمین کے درمیان پانچ سو سال کی مسافت ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(8779)
Background
Arabic

Urdu

English