۔ (۸۷۸۶)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو أَ نَّ الْیَہُودَ کَانُوْا یَقُولُونَ لِرَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : سَامٌ عَلَیْکَ، ثُمَّ یَقُولُونَ فِی أَ نْفُسِہِمْ {لَوْلَا یُعَذِّبُنَا اللّٰہُ بِمَا نَقُولُ} فَنَزَلَتْ ہٰذِہِ الْآیَۃَ: {وَإِذَا جَائُ وْکَ حَیَّوْکَ بِمَا لَمْ یُحَیِّکَ بِہِ
اللّٰہُ} [المجادلۃ: ۸] إِلٰی آخِرِ الْآیَۃَ۔ (مسند احمد: ۶۵۸۹)
۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ یہودی،نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سَامٌ عَلَیْکَ (تجھ پر موت ہو)کہا کرتے تھے، پھر اپنے دل میں ہی کہتے: اللہ تعالی ہمیں اس کی وجہ سے عذاب کیوں نہیں دیتا جو ہم کہتے ہیں، پس یہ آیت نازل ہوئی: {وَاِذَا جَاء ُوْکَ حَیَّوْکَ بِمَا لَمْ یُحَیِّکَ بِہِ اللّٰہُ وَیَقُوْلُوْنَ فِیْٓ اَنْفُسِہِمْ لَوْلَا یُعَذِّبُنَا اللّٰہُ بِمَا نَقُوْلُ حَسْبُہُمْ جَہَنَّمُ یَصْلَوْنَہَا فَبِئْسَ الْمَصِیْرُ۔} … اور جب تیرے پاس آتے ہیں تو (ان لفظوں کے ساتھ) تجھے سلام کہتے ہیں جن کے ساتھ اللہ نے تجھے سلام نہیں کہا اور اپنے دلوں میں کہتے ہیں کہ اللہ ہمیں اس پر سزا کیوں نہیں دیتا جو ہم کہتے ہیں ؟ انھیں جہنم ہی کافی ہے، وہ اس میں داخل ہوں گے، پس وہ برا ٹھکانا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(8786)