۔ (۸۷۸۹)۔ عَنْ مَعْقِلِ بْنِ یَسَارٍ، عَنْ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((مَنْ قَالَ حِینَیُصْبِحُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ أَ عُوذُ بِاللّٰہِ السَّمِیعِ الْعَلِیمِ مِنْ الشَّیْطَانِ الرَّجِیمِ۔ وَقَرَأَ الثَّلَاثَ آیَاتٍ مِنْ آخِرِ سُورَۃِ الْحَشْرِ، وَکَّلَ اللّٰہُ بِہِ سَبْعِینَ أَ لْفَ مَلَکٍ یُصَلُّونَ عَلَیْہِ حَتّٰییُمْسِیَ، إِنْ مَاتَ فِی ذٰلِکَ الْیَوْمِ مَاتَ شَہِیدًا، وَمَنْ قَالَہَا حِینَیُمْسِی کَانَ بِتِلْکَ الْمَنْزِلَۃِ۔)) (مسند احمد: ۲۰۵۷۲)
۔ سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو صبح کو تین بار کہتا ہے: أَ عُوذُ بِاللّٰہِ السَّمِیعِ الْعَلِیمِ مِنْ الشَّیْطَانِ الرَّجِیمِ، اور پھر سورۂ حشر کی آخری تین آیات کی تلاوت کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے لیے ستر ہزار (۰۰۰،۷۰) فرشتے مقرر کرتا ہے، جوشام تک اس کے لیے دعائے رحمت کرتے ہیں، اگر وہ اس دن فوت ہو جائے تو وہ شہید فوت ہوگا اور جو شام کو پڑھے گا، وہ صبح تک اسی مرتبہ پر ہوگا۔
Musnad Ahmad, Hadith(8789)