Blog
Books



۔ (۸۷۹۷)۔ عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَدِمَتْ عِیرٌ مَرَّۃً الْمَدِینَۃَ وَرَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَخْطُبُ فَخَرَجَ النَّاسُ وَبَقِیَ اثْنَا عَشَرَ فَنَزَلَتْ: {وَإِذَا رَأَ وْا تِجَارَۃً أَ وْ لَہْوًا انْفَضُّوا إِلَیْہَا} [الجمعۃ: ۱۱]۔ (مسند احمد: ۱۴۴۰۸)
۔ سیدنا جابر بن عبداللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے ایک مرتبہ ایک اناج والا قافلہ مدینہ میں آیا، جبکہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، ہوا یوں کہ لوگ سب قافلہ کی طرف چلے گئے اور صرف بارہ(۱۲) آدمی باقی رہ گئے، اس وقت یہ آیت نازل ہوئی: {وَإِذَا رَأَ وْا تِجَارَۃً أَ وْ لَہْوًا انْفَضُّوا إِلَیْہَا} … اور جب وہ کوئی تجارت یا تماشا دیکھتے ہیں تو اٹھ کر اس طرف چلے جاتے ہیں اور تجھے کھڑا چھوڑ جاتے ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(8797)
Background
Arabic

Urdu

English