۔ (۸۸۰۶)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ، عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اَنَّہٗقَالَ: ((اِنَّسُوْرَۃً مِنَ الْقُرْآنِ ثَلَاثُوْنَ آیَۃً شَفَعَتْ لِرَجُلٍ حَتّٰی غُفِرَلَہٗوَھِیَ {تَبَارَکَ الَّذِیْ بِیَدِہِ الْمُلْکُ}۔ (مسند احمد: ۸۲۵۹)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قرآن مجید میں ایک سورت ہے، اس کی تیس (۳۰) آیات ہیں، اس نے ایک آدمی کے لیے سفارش کی،یہاں تک کہ اسے بخش دیا گیا،یہ سورت {تَبَارَکَ الَّذِیْ بِیَدِہِ الْمُلْکُ}یعنی سورۂ ملک ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(8806)