۔ (۸۸۰۷)۔ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ غَنْمٍ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَنْ الْعُتُلِّ الزَّنِیمِ، فَقَالَ: ((ہُوَ الشَّدِیدُ الْخَلْقِ الْمُصَحَّحُ الْأَ کُولُ الشَّرُوبُ الْوَاجِدُ لِلطَّعَامِ وَالشَّرَابِ، الظَّلُومُ لِلنَّاسِ رَحْبُ الْجَوْفِ۔)) (مسند احمد: ۱۸۱۵۴)
۔ سیدنا عبد الرحمن بن غنم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اَلْعُتُلِّ الزَّنِیمِ کے بارے میں پوچھا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس سے مراد جسمانی لحاظ سے سخت مضبوط، صحت مند، خوب کھانے پینے والا کھانے اور پینے کی وافر چیزوں والا اور لوگوں پر ظلم کرنے والا اور پیٹو ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(8807)