۔ (۸۸۰۸)۔ عَنْ أَ بِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ قَالَ: قِیلَ لِرَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَوْمًا کَانَ مِقْدَارُہُ خَمْسِینَ أَ لْفَ سَنَۃٍ مَا أَ طْوَلَ ہٰذَا الْیَوْمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ إِنَّہُ لَیُخَفَّفُ عَلَی الْمُؤْمِنِ حَتّٰییَکُونَ أَخَفَّ عَلَیْہِ مِنْ صَلَاۃٍ مَکْتُوبَۃٍیُصَلِّیہَا فِی الدُّنْیَا۔)) (مسند احمد: ۱۱۷۴۰)
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ ایک دن پچاس ہزار سال کا ہوگا، یہ کس قدر طویل دن ہو گا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! یہ مومن پر بہت ہلکا ہو گا، بس دنیا میں جتنی دیر وہ فرض نماز کی ادائیگی میں لگاتا ہے، اس کو اتنا وقت محسوس ہوگا۔
Musnad Ahmad, Hadith(8808)