۔ (۸۸۱۶م)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: کَانَ اِذَا نَزَلَ عَلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قُرْآنٌ یُرِیْدُ أَ نْ یَحْفَظَہٗ، قَالَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ: { لَا تُحَرِّکْ بِہِ لِسَانَکَ لِتَعْجَلَ بِہِ إِنَّ عَلَیْنَا جَمْعَہُ وَقُرْآنَہُ فَاِذَا قَرَاْنَاہٗ فَاتَّبِعْ قُرْآنَہٗ} [القیامۃ: ۱۶]۔ (مسند احمد: ۱۹۹۱۰)
۔ (دوسری سند) سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قرآن نازل ہوتاآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کو یاد کرتے (اور اس نیت سے (اپنی زبان کو جلدی جلدی ساتھ حرکت دیتے)، پس اللہ تعالی نے فرمایا: {لَا تُحَرِّکْ بِہِ لِسَانَکَ لِتَعْجَلَ بِہِ إِنَّ عَلَیْنَا جَمْعَہُ وَقُرْآنَہُ۔ فَإِذَا قَرَأْنَاہُ فَاتَّبِعْ قُرْآنَہُ۔}… (اے نبی) آپ قرآن کو جلدییاد کرنے کے لیے اپنی زبان کو حرکت نہ دیں، اس کا جمع کرنا اور آپ کی زبان سے پڑھنا ہمارے ذمہ ہے۔ ہم جب اسے پڑھ لیں تو آپ اس کے پڑھنے کی پیروی کریں۔
Musnad Ahmad, Hadith(8816)