۔ (۸۸۶)۔عَنْ جَمِیْعِ بْنِ عُمَیْرِ بْنِ ثَعْلَبَۃَ قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ أُمِّیْ وَخَالَتِیْ عَلٰی عَائِشَۃَؓ فَسَأَلَتْہَا اِحْدَاہُمَا: کَیْفَ کُنْتُنَّ تَصْنَعْنَ عِنْدَ الْغُسْلِ؟ فَقَالَتْ عَائِشَۃُ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَتَوَضَّأُ وُضُوْئَ ہُ لِلصَّلٰوۃِ ثُمَّ یُفِیْضُ عَلٰی رَأْسِہِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ وَنَحْنُ نُفِیْضُ عَلٰی رُؤُوْسِنَا خَمْسًا مِنْ أَجْلِ الضَّفْرِ۔ (مسند أحمد: ۲۶۰۶۸)
جمیع بن عمیر کہتے ہیں: میں اپنی ماں اور خالہ کے ساتھ سیدہ عائشہ ؓ کے پاس گیا، ان میں سے ایک نے ان سے یہ سوال کیا: تم غسل کے وقت کیا کرتی تھیں؟ سیدہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو نماز والا وضو کر کے اپنے سر پر تین چلّو ڈالتے تھے، لیکن ہم مینڈھیوں کی وجہ سے پانچ چلّو ڈالتی تھیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(886)