۔ (۸۸۲۲)۔ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ
اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((مَنْ حُوسِبَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عُذِّبَ))، قَالَتْ: فَقُلْتُ: أَ لَیْسَ، قَالَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ: {فَسَوْفَ یُحَاسَبُ حِسَابًا یَسِیرًا} [الانشقاق: ۸] قَالَ: ((لَیْسَ ذٰلِکَ بِالْحِسَابِ وَلٰکِنَّ ذلِکَ الْعَرْضُ مَنْ نُوقِشَ الْحِسَابَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عُذِّبَ۔)) (مسند احمد: ۲۴۷۰۴)
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: روز قیامت جس کا بھی حساب لیا گیا، اس کو عذاب دیا جائے گا۔ میں (عائشہ) نے کہا: کیا اللہ تعالی نے نہیں فرمایا کہ {فَسَوْفَ یُحَاسَبُ حِسَابًا یَسِیرًا} … عنقریب اس کا حساب آسان لیا جائے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس سے مراد حساب نہیں ہے، یہ تو صرف اعمال کی پیشی ہے، روزقیامت جس کا حساب لیا گیا، اس کو عذاب ہو کر رہے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(8822)