۔ (۸۸۲۸)۔ عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((اِنَّ الْعَشْرَ عَشْرُ الْاْضَحٰی، وَالْوِتْرَ یَوْمُ عَرَفَۃَ، وَالشَّفْعَ یَوْمُ النَّحْرِ۔)) (مسند احمد: ۱۴۵۶۵)
۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دس راتوں سے مراد عید الاضحی کے مہینے کی پہلی دس راتیں ہیں، وتر سے مراد عرفات کے میدان کا دن ہے اور شفع سے ذبح کا دن مراد ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(8828)