۔ (۸۸۳۰)۔ عَنْ أَ بِی قِلَابَۃَ عَمَّنْ سَمِعَ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقْرَأُ: {فَیَوْمَئِذٍ لَا یُعَذِّبُ عَذَابَہُ
أَحَدٌ وَلَا یُوثِقُ وَثَاقَہُ أَ حَدٌ} [الفجر: ۲۵۔۲۶] یَعْنِییُفْعَلُ بِہِ، قَالَ خَالِدٌ: وَسَأَلْتُ عَبْدَ الرَّحْمٰنِ بْنَ أَ بِی بَکْرَۃَ قَالَ: {فَیَوْمَئِذٍ لَا یُعَذِّبُ} أَ یْیُفْعَلُ بِہِ۔ (مسند احمد: ۲۰۹۶۷)
۔ ایک صحابی ٔ رسول سے مروی ہے، جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ پڑھتے ہوئے سنا: {فَیَوْمَئِذٍ لَا یُعَذِّبُ عَذَابَہُ أَحَدٌ۔ وَلَایُوثِقُ وَثَاقَہُ أَحَدٌ۔}… پس اس دن اس کے عذاب جیسا عذاب کوئی نہیں کرے گا، اور نہ اس کے باندھنے جیسا کوئی باندھے گا۔ یعنی اس بندے کے ساتھ ایسے کیا جائے گا، خالد کہتے ہیں: میں نے عبد الرحمن بن ابی بکر سے کہا: {فَیَوْمَئِذٍ لَا یُعَذِّبُ} کا کیامعنی؟ انھوں نے کہا: یعنی اس کے ساتھ کیا جائے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(8830)