Blog
Books



۔ (۸۸۳۵)۔ عَنْ أَ بِی حَبَّۃَ الْبَدْرِیِّ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ لَمْ یَکُنْ، قَالَ جِبْرِیلُ عَلَیْہِ السَّلَام: یَا مُحَمَّدُ! إِنَّ رَبَّکَ یَأْمُرُکَ أَ نْ تُقْرِئَ ہٰذِہِ السُّورَۃَ أُبَیَّ بْنَ کَعْبٍ، فَقَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((یَا أُبَیَّا! إِنَّ رَبِّی عَزَّ وَجَلَّ أَ مَرَنِی أَ نْ أُقْرِئَکَ ہٰذِہِ السُّورَۃَ۔))، فَبَکٰی وَقَالَ: ذُکِرْتُ ثَمَّۃَ؟ قَالَ: ((نَعَمُُُُْ۔)) (مسند احمد: ۱۶۰۹۶)
۔ سیدنا ابو حبہ بدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: جب سورۂ بینہ نازل ہوئی تو جبریل علیہ السلام نے کہا: اے محمد! آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے رب نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو حکم دیا ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سیدنا ابی بن کعب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو یہ سورت پڑھائیں۔ پس آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے ابی! میرے رب نے مجھے حکم دیا ہے، میں فلاں سورت کی تجھ کو تعلیم دوں۔ پس سیدنا ابی رو پڑے اور کہا: کیا وہاں میرا تذکرہ ہوا ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہاں۔
Musnad Ahmad, Hadith(8835)
Background
Arabic

Urdu

English