۔ (۸۸۳۸)۔ عَنْ أَ بِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ: قَرَأَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہٰذِہِ الْآیَۃَ: {یَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَہَا} [الزلزال: ۴] قَالَ: ((أَ تَدْرُونَ مَا
أَخْبَارُہَا؟۔)) قَالُوْا: اللّٰہُ وَرَسُولُہُ أَ عْلَمُ، قَالَ: فَإِنَّ أَ خْبَارَہَا أَ نْ تَشْہَدَ عَلٰی کُلِّ عَبْدٍ وَأَ مَۃٍ بِمَا عَمِلَ عَلٰی ظَہْرِہَا أَ نْ تَقُولَ عَمِلْتَ عَلَیَّ کَذَا وَکَذَا یَوْمَ کَذَا وَکَذَا، قَالَ: فَہُوَ أَ خْبَارُہَا۔)) (مسند احمد: ۸۸۵۴)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت پڑھی: {یَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَ خْبَارَہَا} … اس دن زمین اپنی خبریں بیان کرے گی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو کہ اس کی خبریں کیا ہیں؟ لوگوں نے کہا: جی اللہ اور اس کے رسول ہی بہتر جانتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کی خبریںیہ ہیں کہ ہر مرد و زن نے اس پر جو عمل بھی کیا ہو گا، یہ بول کر اس پر گواہی دے گی اور کہے گی: تو نے میرے پشت پر فلاں فلاں دن یہیہ عمل کیا تھا، یہی اس کی خبریں ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(8838)