۔ (۸۸۴۲)۔ عَنْ اَسْمَائَ بِنْتِ یَزِیْدَ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: (({لِاِیْلَافِ قُُرَیْشٍ۔ اِیْلَافِہِمْ رِحْلَۃَ الشِّتَائِ وَ الصَّیْفِ} وَیَحْکُمْیَا قُرَیْشُ! اعْبُدُوْا رَبَّ ھٰذَا الْبَیْتِ الَّذِیْ اَطْعَمَکُمْ مِنْ جُوْعٍ وَّآمَنَکُمْ مِنْ خَوْفٍ۔)) (مسند احمد: ۲۸۱۵۹)
۔ سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیات پڑھیں: {لِاِیْلَافِ قُُرَیْشٍ۔ اِیْلَافِہِمْ رِحْلَۃَ الشِّتَائِ وَ الصَّیْفِ} … قریش کو مانوس کرنے کی وجہ سے، یعنی انہیں جاڑے اور گرمی کے سفر سے مانوس کرنے کی وجہ سے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے قریش! بہت افسوس ہے تم پر، اپنے اس گھر کے رب کی عبادت کرو،جس نے تمہیں بھوک سے کھانا کھلایا اور خوف سے امن دیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(8842)