Blog
Books



۔ (۸۸۶۰)۔ عَنْ اَبِی الدَّرْدَائِ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اَمَا یَسْتَطِعُ اَحَدُکُمْ اَنْ یَقْرَاَ ثُلُثَ الْقُرْاٰنِ فِیْ لَیْلَۃٍ؟)) قَالُوْا: نَحْنُ اَضْعَفُ مِنْ ذٰلِکَ وَاَعْجَزُ، قَالَ: ((اِنَّ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ جَزَّئَ الْقُرْآنَ ثَلَاثَۃَ اَجْزَائٍ فَجَعَلَ قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ جُزْئً مِنْ اَجْزَائِ الْقُرْاٰنِ۔)) (مسند احمد: ۲۸۰۴۶)
۔ سیدنا ابو درداء ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کیا تم میں سے کسی سے یہ نہیں ہو سکتا کہ وہ ایک رات میں قران پاک کا تیسرا حصہ پڑھے؟ لوگوں نے کہا: ہم تو اس سے بہت کمزور اور بے بس ہیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالی نے قرآن مجید کے تین اجزاء بنائے ہیں، ان میں سے ایک جزو سورۂ اخلاص کو قرار دیا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(8860)
Background
Arabic

Urdu

English