۔ (۸۸۶۹)۔ عَنْ مُعَاذِ بْنِ أَ نَسٍ الْجُہَنِیِّ صَاحِبِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، عَنْ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ:
((مَنْ قَرَأَ {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ} حَتّٰییَخْتِمَہَا عَشْرَ مَرَّاتٍ بَنَی اللّٰہُ لَہُ قَصْرًا فِی الْجَنَّۃِ۔))، فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: إِذَنْ أَ سْتَکْثِرَ یَا رَسُولَ اللّٰہِ!، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اللّٰہُ أَ کْثَرُ وَأَ طْیَبُ۔)) (مسند احمد: ۱۵۶۹۵)
۔ سیدنا معاذ بن انس جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ} یعنی سورۂ اخلاص آخر تک دس مرتبہ پڑھے گا، اللہ تعالی اس کے لیے جنت میں ایک محل تعمیر کرے گا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! پھر تو میںبہت سے محلات حاصل کر سکتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالی بھی بہت کثرت والا اور بہت عمدہ عطا کرنے والا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(8869)