۔ (۸۸۷۴)۔ (وَعَنْہُ اَیْضًا) قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اُنْزِلَتْ عَلَیَّ سُوْرَتَانِ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: اُنْزِلَ عَلَیَّ آیَاتٌ لَمْ یُرَ مِثْلٰہُنَّ) فَتَعَوَّذُوْا بِہِنَّ فَاِنَّہٗلَمْیَتَعَوَّذْ بِمِثْلِہِنَّ۔)) یَعْنِی الْمُعَوِّذَتَیْنِ۔ (مسند احمد: ۱۷۴۳۲)
۔ سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میرے اوپر دو سورتیں نازل ہوئی ہیں، ایک روایت میں ہے: مجھ پر ایسی آیات نازل ہوئی ہیں کہ ان کی مثل آیات نہیں پائی گئیں، ان کے ذریعے پناہ طلب کیا کرو، ان جیسی اور کوئی سورت نہیں، جس کے ذریعے پناہ مانگی جائے۔
Musnad Ahmad, Hadith(8874)