Blog
Books



۔ (۸۸۷۷)۔ عَنْ أَ بِی الْعَلَائِ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی سَفَرٍ، وَالنَّاسُ یَعْتَقِبُونَ وَفِی الظَّہْرِ قِلَّۃٌ، فَحَانَتْ نَزْلَۃُ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَنَزْلَتِی فَلَحِقَنِی مِنْ بَعْدِی فَضَرَبَ مَنْکِبَیَّ، فَقَالَ: (({قُلْ أَ عُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ}۔)) فَقُلْتُ: أَ عُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ فَقَرَأَہَا رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَقَرَأْتُہَا مَعَہُ ثُمَّ قَالَ: (({قُلْ أَ عُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ}،۔)) فَقَرَأَ ہَا رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَقَرَأْتُہَا مَعَہُ قَالَ: ((إِذَا أَنْتَ صَلَّیْتَ فَاقْرَأْ بِہِمَا۔)) (مسند احمد: ۲۰۵۵۰)
۔ ابو العلا کہتے ہیں: ایک آدمییعنی سیدنا عقبہ نے کہا: ہم سفر میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ تھے اور سواریاں کم ہو نے کی وجہ سے لوگ باری باری سوار ہو رہے تھے، اُدھر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی اور میرے اترنے کی باری بھی آ گئی، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مجھے میرے پیچھے سے ملے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے میرےکندھے پر مارا اور فرمایا: پڑھ{قُلْ أَ عُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ}۔ میں نے پڑھا: {قُلْ أَ عُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ}، پس آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے وہ سورت پڑھی اور میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ پڑھی، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: پڑھ{قُلْ أَ عُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ}۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یہ مکمل سورت پڑھی اور میں نے بھی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ پڑھی، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تو نماز پڑھے تو ان کی تلاوت کیا کر۔
Musnad Ahmad, Hadith(8877)
Background
Arabic

Urdu

English