۔ (۸۸۷۸)۔ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ یَزِیدَ قَالَ: کَانَ عَبْدُ اللّٰہِ یَحُکُّ الْمُعَوِّذَتَیْنِ مِنْ مَصَاحِفِہِ وَیَقُولُ: إِنَّہُمَا لَیْسَتَا مِنْ کِتَابِ اللّٰہِ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی، قَالَ الْأَ عْمَشُ: وَحَدَّثَنَا عَاصِمٌ عَنْ زِرٍّ عَنْ أُبَیِّ بْنِ کَعْبٍ قَالَ: سَأَ لْنَا عَنْہُمَا رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((فَقِیلَ لِی فَقُلْتُ۔)) (مسند احمد: ۲۱۵۰۷)
۔ عبد الرحمن بن یزید سے مروی ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اپنے مصحف سے معوذ تین کو مٹا دیتے اور کہتے کہ یہ کتاب اللہ میں سے نہیںہیں۔ اعمش کہتے ہیں: عاصم نے ہم کو زرّ سے بیان کیا کہ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ان کے بارے میں سوال کیا توآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مجھ سے کہا گیا، پس میں نے کہہ دیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(8878)