Blog
Books



۔ (۸۸۷۹)۔ عَنْ زِرٍّ قَالَ: قُلْتُ لِأُبَیٍّ: إِنَّ أَخَاکَ یَحُکُّہُمَا مِنْ الْمُصْحَفِ فَلَمْ یُنْکِرْ قِیلَ لِسُفْیَانَ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: نَعَمْ، وَلَیْسَا فِی مُصْحَفِ ابْنِ مَسْعُودٍ، کَانَ یَرٰی رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُعَوِّذُ بِہِمَا الْحَسَنَ وَالْحُسَیْنَ، وَلَمْ یَسْمَعْہُیَقْرَؤُہُمَا فِی شَیْئٍ مِنْ صَلَاتِہِ، فَظَنَّ أَ نَّہُمَا عُوذَتَانِ، وَأَ صَرَّ عَلٰی ظَنِّہِ، وَتَحَقَّقَ الْبَاقُونَ کَوْنَہُمَا مِنْ الْقُرْآنِ، فَأَ وْدَعُوہُمَا إِیَّاہ۔ (مسند احمد: ۲۱۵۰۸)
۔ زر بن حبیش سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابی بن کعب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے کہا: آپ کے بھائی تو ان دونوں سورتوں کو مصحف سے کھرچ دیتے تھے، انہوں نے اس چیز کا انکار نہیں کیا۔ جب سفیان سے کہا کہ بھائی سے مراد سیدنا ابن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ہیں، انھوں نے کہا: جی ہاں اور یہ دو سورتیں ابن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے مصحف میںنہیں تھیں، ان کا خیالیہ تھا کہ یہ دو دم ہیں، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کے ذریعے سیدنا حسن اور سیدنا حسین ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما کو دم کیا کرتے تھے، دراصل ابن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو نماز میں ان سورتوںکی تلاوت کرتے ہوئے نہیں سنا تھا، پھر وہ اسی رائے پر مصرّ رہے، لیکن باقی افراد کی تحقیقیہ ہے کہ یہ قرآن مجید کا حصہ ہیں، اس لیے انھوں نے ان کو قرآن مجید میں رکھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(8879)
Background
Arabic

Urdu

English