۔ (۸۸۸۰)۔ عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَیْشٍ قَالَ: قُلْتُ لِأُبَیِّ بْنِ ََََ کَعْبٍ: إِنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ کَانَ لَا یَکْتُبُ الْمُعَوِّذَتَیْنِ فِی مُصْحَفِہِ، فَقَالَ: أَشْہَدُ أَ نَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَ خْبَرَنِی أَ نَّ جِبْرِیلَ عَلَیْہِ السَّلَام قَالَ لَہُ: {قُلْ أَ عُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ} فَقُلْتُہَا، فَقَالَ: {قُلْ أَ عُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ} فَقُلْتُہَا فَنَحْنُ نَقُولُ: مَا قَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ (مسند احمد: ۲۱۵۰۵)
۔ زر بن حبیش کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابی بن کعب سے کہا کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ تو معوذ تین کو اپنے مصحف میں نہیں لکھتے،انھوں نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے یہ خبر دی کہ سیدنا جبریل علیہ السلام نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا: {قُلْ أَ عُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ}،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پس میں نے کہہ دیا، جبریل نے کہا: {قُلْ أَ عُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ}، پس میں نے کہہ دیا، سو ہم بھی اسی طرح کہتے ہیں، جیسے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(8880)