۔ (۸۹۳)۔عَنْ مَیْمُونَۃَؓ (زَوْجِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قَالَتْ: وَضَعْتُ لِلنَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غُسْلًا فَاغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَۃِ ثُمَّ أَتَیْتُہُ بِثَوْبٍ حِیْنَ اغْتَسَلَ فَقَالَ بِیَدِہِ ہٰکَذَا تَعْنِیْ رَدَّہُ۔ (مسند أحمد: ۲۷۳۷۹)
زوجۂ رسول سیدہ میمونہؓ سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غسل کا پانی رکھا، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غسلِ جنابت کیا، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غسل کرلیا تو میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس کپڑا لے کر آئی، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہاتھ کے اشارے سے اس کو ردّ کر دیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(893)