۔ (۸۸۹۰)۔ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو رضی اللہ عنہ ، عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ:(( مَا اَحَدٌ مِنَ النَّاسِ
یُصَابُ بِبَلَائٍ فِیْ جَسَدِہِ، اِلَّا اَمَرَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ الْمَلَائِکَۃَ الَّذِیْنَیَحْفَظُوْنَہٗ، فَقَالَ: اُکْتُبْوْا لِعَبْدِیْ کُلَّ یَوْمٍ وَّلَیْلَۃٍ مَا کَانَ یَعْمَلُ مِنْ خَیْرٍ، مَا کَانَ فِیْ وِثَاقِیْ۔)) (مسند احمد: ۶۴۸۲)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی آدمی کسی جسمانی مصیبت میں مبتلا ہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ (نیکیاں) لکھنے والے فرشتوں سے کہتے ہیں: میرا بندہ جب تک میری (آزمائش کی) قید میں ہے، تم اس وقت تک اس کے شب و روز کے نیکیوں کے معمولات لکھتے رہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(8890)