۔ (۸۸۹۲)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((قَالَتِ الْمَلائِکَۃُ: رَبِّ! ذَاکَ عَبْدُکَ یُرِیْدُ اَنْ یَّعْمَلَ سَیِّئَۃً وَھُوَ اَبْصَرُ بِہٖ،فَقَالَ: اُرْقُبُوْہُ،فَاِنْعَمِلَھَافَاکْتُبُوْھَا لَہُ بِمِثْلِھَا، وَاِنْ تَرَکَھَا فَاکْتُبُوْھَا لَہُ بِحَسَنَۃٍ، اِنَّمَا تَرَکَھَا مِن جَرَّایَ۔)) (مسند احمد: ۸۲۰۳)
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: فرشتے کہتے ہیں: اے میرے ربّ! تیرا فلاں بندہ برائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جب کہ وہ زیادہ جاننے والا ہوتا ہے، پس وہ کہتا ہے: انتظار کرو، اگر وہ اس برائی کا ارتکاب کر تو تم اس کے لیے ایک برائی لکھ لو اور اگر وہ اس کو ترک کر دے تو اس وجہ سے تم اس کے لیے ایک نیکی لکھ دو، اس نے صرف میری وجہ سے اسے ترک کیا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(8892)