۔ (۸۹۰۸)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِکْلَفُوْا مِنَ الْعَمَلِ مَاتُطِیْقُوْنَ، فَاِنَّ خَیْرَ الْعَمَلِ اَدْوَمُہُ وَاِنْ قَلَّ۔)) (مسند احمد:۸۵۸۴)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اتنے عمل کی تکلیف اٹھاؤ، جس کی تم کو طاقت ہے، پس بیشک بہترین عمل وہ ہے، جس پر ہمیشگی اختیار کی جائے، اگرچہ وہ تھوڑا ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(8908)