۔ (۸۹۱۱)۔ عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا ، اَنَّ نَبِیَّ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دَخَلَ عَلَیْھَا وَعِنْدَھَا فُـلَانَۃُ لِاِمْرَاَۃٍ فَذَکَرَتْ مِنْ صَلَاتِھَا فَقَالَ: ((مَہْ عَلَیْکُمْ بِمَا تُطِیْقُوْنَ، فَوَاللّٰہِ لَایَمَلُّ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ حَتّٰی تَمَلُّوْا، اِنَّ اَحَبَّ الدِّیْنِ اِلٰی اللّٰہِ مَادَاوَمَ عَلَیْہِ صَاحِبُہُ۔)) (مسند احمد: ۲۴۷۴۹)
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں:جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میری پاس تشریف لائے تو اس وقت میرے پاس فلاں خاتون بیٹھی ہوئی تھی، میں نے اس کی نماز کا ذکر کیا، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: رہنے دو، تم اپنے اوپر اتنا عمل لازم کرو، جس کی تم طاقت رکھتے ہے، اللہ کی قسم ہے، اللہ تعالیٰ اس وقت نہیں اکتاتا، جب تک تم نہ اکتا جاؤ، بیشک اللہ تعالیٰ کو سب سے پسند یدہ دین وہ ہے، جس پر آدمی ہمیشگی اختیار کرے۔
Musnad Ahmad, Hadith(8911)