۔ (۸۹۱۷)۔ عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا ، اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کَانَ اِذَا اَمَرَھُمْ اَمَرَھُمْ بِمَا یُطِیْقُوْنَ مِنَ الْعَمَلِ یَقُوْلُوْنَ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! اِنَّا لَسْنَا کَہَیْئَتِکَ، اِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ قَدْ غَفَرَ لَکَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذِنْبِکَ وَمَا تَاَخَّرَ، قَالَتْ: فَیَغْضَبُ حَتّٰییُعْرَفَ الْغَضَبُ فِیْ وَجِھِہِ۔ (مسند احمد: ۲۴۷۹۳)
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صحابہ کو عمل کا حکم دیتے تو اتنا حکم فرماتے، جس کی وہ طاقت رکھتے، لیکن جب وہ کہتے کہ اے اللہ کے رسول! بیشک ہم توآپ کی طرح نہیں ہیں، اللہ تعالیٰ نے آپ کے تو اگلے پچھلے گناہ معاف کر دیئے ہیں،یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غصے ہو جاتے،یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرۂ مبارک میں غصے کے آثار نظر آنے لگتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(8917)