۔ (۸۹۲۳)۔ عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا ، أَنَّ اُنَاسًا کَانُوْا یَتَعَبَّدُوْنَ عِبَادَۃً شَدِیْدَۃً، فَنَہَاھُمُ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: ((وَاللّٰہِ! اِنِّیْ لَاَعْلَمُکُمْ بِاللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ وَاَخْشَاکُمْ لَہُ۔)) وَکَانَ یَقُوْلُ: ((عَلَیْکُمْ مِنَ الْعَمَلِ مَا تُطِیْقُوْنَ، فَاِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ لَا یَمَلُّ حَتّٰی تَمَلُّوْا۔)) (مسند احمد: ۲۵۴۲۵)
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: کچھ لوگ بڑی سخت عبادت کیا کرتے تھے، لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو منع کیا اور فرمایا: اللہ کی قسم! بیشک تم میں اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ جاننے اور اس سے سب سے زیادہ ڈرنے والا ہوں، تم اتنے عمل کا اہتمام کرو، جتنے کی طاقت رکھتے ہو، پس بیشک اللہ تعالیٰ نہیں اکتائے گا، حتیٰ کہ تم اکتا جاؤ گے۔
Musnad Ahmad, Hadith(8923)