۔ (۸۹۳۲)۔ عَنْ اَبِیْ وَائِلٍ قَالَ: کَانَ عَبْدُ اللّٰہِ یُذَکِّرُ کُلَّ خَمِیْسٍ، اَوْ اِثْنَیْنِ، الْاَیَّامَ، قَالَ: فَقُلْنَا اَوْ فَقِیْلَ: یَا اَبَا عَبْدِ الرَّحْمٰنِ، اِنَّا لَنُحِبُّ حَدِیْثَکَ وَنَشْتَھِیْہِ، وَوَدِدْنَا اَنَّکَ
تُذَکِّرُنَا کُلَّ یَوْمٍ، فَقَالَ عَبْدُاللّٰہِ رضی اللہ عنہ : اِنَّہٗلَایَمْنَعُنِیْ مِنْ ذٰلِکَ اِلاَّ اَنِّیْ اَکْرَہُ اَنْ اُمِلَّکُمْ، وَاِنِّیْ لَاَتَخَوَّلُکُمْ بِالْمَوْعِظَۃِ کَمَا کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَتَخَوَّلُنَا۔ (مسند احمد: ۴۴۳۹)
۔ ابو وائل کہتے ہیں: سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہر جمعرات یا سوموار کو وعظ و نصیحت کرتے تھے، ہم نے کہا: اے ابو عبد الرحمن! ہم آپ کی گفتگو پسند کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ آپ ہمیں روزانہ وعظ و نصیحت کریں، جواب میں سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھے اس سے روکنے والی چیزیہ ہے کہ میں تمہیں اکتا دینے کو ناپسند کرتا ہوں اور میں نصیحت سے تمہاری ایسے ہی نگہداشت کرتا ہوں، جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہماری کرتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(8932)