Blog
Books



۔ (۸۹۴۴)۔ عَنْ اَبِیْ قَتَادَۃَ وَاَبِی الدَّھْمَائِ، قَالَا: کَانَا یُکْثِرَانِ السَّفَرَ نَحْوَ ھٰذَا الْبَیْتِ، قَالَا: اَتَیْنَا عَلٰی رَجُلٍ مِّنْ اَھْلِ الْبَادِیَۃِ، (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: فَقُلْنَا: ھَلْ سَمِعْتَ مِنْ رَّسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم شَیْئًا؟) فَقَالَ الْبَدَوِیُّ: اَخَذَ بِیَدِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَجَعَلَ یُعَلِّمُنِیْ مِمَّا عَلَّمَہُ اللّٰہُ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی، وَقَالَ: ((اِنَّکَ لَنْ تَدَعَ شَیْئًا اِتْقَائَ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اِلَّا اَعْطَاکَ اللّٰہُ خَیْرًا مِنْہُ۔)) (مسند احمد: ۲۱۰۱۹)
۔ ابو قتادہ اور ابو دہماء سے مروی ہے کہ وہ بیت اللہ کی طرف کثرت سے سفر کرتے تھے، وہ کہتے ہیں: ایک دفعہ ہم ایک دیہاتی آدمی کے پاس آئے اور کہا: کیا تو نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کوئی حدیث سنی ہے؟ اس بدّو نے کہا: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے بعض وہ چیزیں سکھائیں، جن کا علم اللہ تعالیٰ نے آپ کو دیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تو جس چیز کو بھی اللہ تعالیٰ کے ڈر کی وجہ سے چھوڑے گا، اللہ تعالیٰ تجھے اس سے بہتر عطا کرے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(8944)
Background
Arabic

Urdu

English