Blog
Books



۔ (۸۹۵۱)۔ عَنْ اَبِیْ ذَرٍّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہُ: ((یَقُوْلُ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ : مَنْ عَمِلَ حَسَنَۃً فَلَہُ عَشْرُاَمْثَالِھَا اَوْ اَزِیْدُ، وَمَنْ عَمِلَ سَیِّئَۃً فَجَزَاؤُہُ مِثْلُھَا اَوْ اَغْفِرُ، وَمَنْ عَمِلَ قُرَابَ الْاَرْضِ خَطِیْئَۃً ثُمَّ لَقِیَنِیْ لَا یُشْرِکُ بِیْ شَیْئًا جَعَلَتُ لَہُ مِثْلَھَا مَغْفِرَۃً، مَنِ اقْتَرَبَ اِلَیَّ شِبْرًا اِقْتَرَبْتُ اِلَیْہِ ذِرَاعًا، وَمَنِ اقْتَرَبَ اِلَیَّ ذِرَاعًا اِقْتَرَبْتُ اِلَیْہِ بَاعًا، وَمَنْ اَتَانِیْیَمْشِیْ اَتَیْتُہُ ھَرْوَلَۃً۔)) (مسند احمد: ۲۱۶۸۷)
۔ سیدنا ابو ذر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کہتا ہے: جس نے نیکی کی، میں اس کو دس گنا یا اس سے بھی زیادہ عطا کروں گا اور جس نے برائی کی، تو اس کا بدلہ اسی کی مثل ہو گا یا میں اس کو بھی معاف کر دوں گا، جس نے زمین بھرنے کے بقدر گناہ کیے اور پھر مجھے اس حال میں ملا کہ اس نے میرے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرایا ہو تو اس کو اس کے گناہوں کے بقدر بخشش عطا کر دوں گا، جو ایک بالشت میرے قریب ہوا، میں ایک ہاتھ اس کے قریب ہوں گا، جو ایک ہاتھ میرے قریب ہوا، میں دو بازوؤں کے پھیلاؤ کے بقدر اس کے قریب ہو جاؤں گا اور جو میری طرف چل کر آئے گا، میں اس کی طرف دوڑ کر آؤں گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(8951)
Background
Arabic

Urdu

English