Blog
Books



۔ (۸۹۵۳)۔ عَنْ یَزِیْدَ بْنِ نُعَیْمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ اَبَا ذَرٍّ الْغِفَارِیَّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، وَھُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ بِالْفُسْطَاطِ، یَقُوْلُ: سَمِعْتُ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((مَنْ تَقَّرَبَ اِلَی اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ شِبْرًا تَقَرَّبَ اِلَیْہِ ذِرَاعًا، وَمَنْ تَقَرَّبَ اِِلَی اللّٰہِ ذِرَاعًا تَقَرَّبَ اِلَیْہِ بَاعًا، وَمَنْ اَقْبَلَ عَلَی اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مَاشِیًا اَقْبَلَ اللّٰہُ اِلَیْہِ مُہَرْوِلًا، وَاللّٰہُ اَعْلٰی وَاَجَلُّ، وَاللّٰہُ اَعْلٰی وَاَجَلُّ، وَاللّٰہُ اَعْلٰی وَاَجَلُّ۔)) (مسند احمد: ۲۱۷۰۲)
۔ سیدنا ابو ذر غفاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، جبکہ وہ فسطاط میں منبر پر بیان کررہے تھے، سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو آدمی ایک بالشت اللہ تعالیٰ کے قریب ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ ایک ہاتھ اس کے قریب ہوتا ہے، اور جب بندہ ایک ہاتھ اللہ تعالیٰ کے قریب ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ دو بازوؤں کے پھیلاؤ کے بقدر اس کے قریب ہوتا ہے، جو چل کر اللہ تعالیٰ کی طرف آتا ہے، اللہ تعالیٰ دوڑ کر اس کی طرف متوجہ ہوتے ہیں، جبکہ اللہ تعالیٰ بہت بلند و بالا اور بہت بڑے جلال والا ہے، اللہ تعالیٰ بہت بلند و بالا اور بہت بڑے جلال والا ہے، اللہ تعالیٰ بہت بلند و بالا اور بہت بڑے جلال والا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(8953)
Background
Arabic

Urdu

English