۔ (۸۹۵۴)۔ عَنْ مُعَاذٍ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: کُنْتُ رَدِیْفَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: ((یَامُعَاذُ ! اَتَدْرِیْ مَاحَقُّ اللّٰہِ عَلَی الْعِبَادِ؟)) قَالَ: قُلْتُ: اَللّٰہُ وَرَسُوْلُہُ اَعْلَمُ، قَالَ: ((اَنْ یَّعْبُدُوْہُ وَلا یُشْرِکُوْا بِہٖشَیْئًا۔)) قَالَ: ((فَہَلْ تَدْرِیْ مَا حَقُّ الْعِبَادِ عَلَی اللّٰہِ اِذَا
ھُمْ فَعَلُوْا ذٰلِکَ؟)) قَالَ: قُلْتُ: اللّٰہُ وَرَسُوْلُہُ اَعْلَمُ، قَالَ: ((اَنْ لَّایُعَذِّبَھُمْ۔)) زَادَ فِیْ رِوَایَۃٍ: قَالَ: قُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! اَلاَ اُبَشِّرُ النَّاسَ؟ قَالَ: ((دَعْھُمْ یَعْمَلُوْا۔)) (مسند احمد: ۲۲۳۵۶)
۔ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ردیف تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے معاذ! کیا تم جانتے ہو کہ بندوں پر اللہ تعالیٰ کا کیا حق ہے؟ میں نے کہا: جی اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ حق یہ ہے کہ لوگ اللہ تعالیٰ کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تم یہ جانتے ہو کہ جب بندے یہ حق ادا کر دیں تو ان کا اللہ تعالیٰ پر کیا حق ہوتا ہے؟ میں نے کہا: جی اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ حق یہ ہے کہ وہ ان کو عذاب نہ دے۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا میں اس چیز کی لوگوں کو خوشخبری نہ دے دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: رہنے دو، تاکہ وہ عمل کرتے رہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(8954)