۔ (۹۰۰)۔ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِؓ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: کَیْفَ یَصْنَعُ أَحَدُنَا اِذَا ہُوَ أَجْنَبَ، ثُمَّ أَرَادَ أَنْ یَنَامَ قَبْلَ أَنْ یَغْتَسِلَ؟ قَالَ: فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: ((یَتَوَضَّأُ وُضُوئَ ہُ لِلصَّلٰوۃِ ثُمَّ لِیَنَمْ۔)) (مسند أحمد: ۹۴)
سیدنا عمر بن خطابؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سے یہ سوال کیا کہ جب ہم میں سے کسی آدمی کو جنابت لاحق ہو جائے اور پھر وہ سونا بھی چاہے تو اسے کیا کرنا چاہیے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ نماز والا وضو کر لے، پھر سوجائے۔
Musnad Ahmad, Hadith(900)