۔ (۸۹۶۸)۔ عَنِ الشِّفَائِ بِنْتِ عَبْدِ اللّٰہِ، وَکَانَتِ امْرَاَۃً مِنَ الْمُہَاجِرَاتِ قَالَتْ: اِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سُئِلَ عَنْ اَفْضَلِ الْاَعْمَالِ فَقَالَ: ((اِیْمَانٌ بِاللّٰہِ وَجِھَادٌ فِی سَبِیْلِ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ وَحَجٌّ مَبْرُوْرٌ۔)) (مسند احمد: ۲۷۶۳۴)
۔ سیدہ شفاء بنت عبد اللہ رضی اللہ عنہا ، جو کہ مہاجر صحابیات میں سے تھیں، سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے افضل اعمال کے بارے میں سوال کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ پر ایمان لانا، اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد کرنا اور حج مبرور ادا کرنا۔
Musnad Ahmad, Hadith(8968)