Blog
Books



۔ (۸۹۷۰)۔ عَنْ سُلَیْمٍ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ اَبَا اُمَامَۃَ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَخْطُبُ النَّاسَ فِیْ حَجَّۃِ الْوَدَاعِ وَھُوَ عَلٰی الْجَدْعَائِ وَاضِعٌ رِجْلَہُ فِیْ غَرْزِ الرَّحْلِ یَتَطَاوَلُیَقُوْلُ: ((اَلا تَسْمَعُوْنَ؟)) فَقَالَ رَجُلٌ مِّنْ آخِرِ الْقَوْمِ مَاتَقُوْلُ؟ قَالَ: ((اعْبُدُوْا رَبَّکُمْ، وَصَلُّوْا خَمْسَکُمْ، وَصُوْمُوْا شَہْرَکُمْ، وَاَدُّوْا زَکَاۃَ اَمْوَالِکُمْ، وَاَطِیْعُوْا ذَا اَمْرِکُمْ، تَدْخُلُوْا جَنَّۃَ رَبِّکُمْ۔)) قُلْتُ: فَمُذْ کَمْ سَمِعْتَ ھٰذَا الْحَدِیْثَیَا اَبَا اُمَامَۃَ ؟ قَالَ: وَاَنَا ابْنُ ثَلَاثِیْنَ سَنَۃً۔ (مسند احمد: ۲۲۵۱۴)
۔ سُلیم بن عامر سے مروی ہے کہ سیدنا ابو امامہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا، جبکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جدعاء اونٹنی پر سوار تھے، اپنا پاؤں رکاب میں رکھا ہوا تھا اور کھڑے ہو کر اونچے ہوئے اور فرمایا: کیا تم سن رہے ہو؟ لوگوں کے پیچھے سے ایک آدمی نے کہا: آپ کیا فرما رہے ہیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اپنے پروردگار کی عبادت کر، پانچ نمازیں ادا کرو، اپنے مہینے کے روزے رکھو، اپنے مالوں کی زکوۃ ادا کرو اور اپنے امیر کی اطاعت کرو، اپنے رب کی جنت میںداخل ہو جاؤ گے۔ میں نے کہا: اے ابو امامہ! تم نے یہ حدیث کب سنی تھی؟ انھوں نے کہا: اس وقت سنی تھی، جب میری عمر تیس سال تھی۔
Musnad Ahmad, Hadith(8970)
Background
Arabic

Urdu

English