۔ (۸۹۷۲)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا رضی اللہ عنہ ، قَالَ: قَالَ
رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِنَّ فِیْ الْجَنَّۃِ غُرْفَۃًیُرٰی ظَاہِرُھَا مِنْ بَاطِنِھَا، بَاطِنُھَا مِنْ ظَاہِرِھَا، اَعَدَّھَا اللّٰہُ لِمَنْ اَطْعَمَ الطَّعَامَ، وَاَلاَنَ الْکَلَامَ، وَتَابَعَ الصِّیَامَ، وَصَلّٰی وَالنَّاسُ نِیَامٌ۔)) (مسند احمد: ۲۳۲۹۳)
۔ سیدناابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک جنت میں ایسے بالا خانے ہیں کہ ان کے اندر سے ان کے باہر کے سماں کو اور باہر سے ان کے اندر کے منظر کو دیکھا جاتا ہے، اللہ تعالیٰ نے اِن کو ان کے لیے تیار کیا ہے، جو کھانا کھلاتے ہیں، نرم کلام کرتے ہیں، تسلسل کے ساتھ روزے رکھتے ہیں اور رات کو جب لوگ سو رہے ہوتے ہیں تو اس وقت نماز پڑھتے ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(8972)