۔ (۹۰۲)۔عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ عُمَرَ سَأَلَ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ہَلْ یَنَامُ أَحَدُنَا وَہُوَ جُنُبٌ؟ فَقَالَ: ((نَعَمْ وَیَتَوَضَّأ وُضُوْئَ ہُ
لِلصَّلَاۃِ۔)) قَالَ نَافِعٌ: فَکَانَ ابْنُ عُمَرَ اِذَا أَرَادَ أَن یَفْعَلَ شَیْئًا مِنْ ذَالِکَ تَوَضَّأَ وُضُوئَ ہُ لِلصَّلٰوۃِ مَا خَلَا رِجْلَیْہِ۔ (مسند أحمد: ۴۹۲۹)
نافع کہتے ہیں: سیدنا ابن عمرؓ سے مروی ہے کہ سیدنا عمرؓ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ سوال کیا: کیا کوئی جنابت کی حالت میں سو سکتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں، البتہ نماز والا وضو کر لے۔ سیدنا ابن عمرؓجب اس طرح کا ارادہ کرتے تو نماز والا وضو کرتے، البتہ پاؤں نہیں دھوتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(902)