۔ (۸۹۹۰)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((لا یَجْزِیْ وَلَدٌ وَالِدَہُ، اِلَّا اَنْ یَجِدَہُ مَمْلُوْکًا، فَیَشْتَرِیَہُ فَیُعْتِقَہُ۔)) (مسند احمد: ۷۵۶۰)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کوئی بچہ اپنے باپ یا ماں کو بدلہ نہیں دے سکتا، الا یہ کہ وہ اس کو غلام پائے اور اسے خرید کر آزاد کر دے۔
Musnad Ahmad, Hadith(8990)