Blog
Books



۔ (۸۹۹۳)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: رَاَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تَحْتَ ھٰذِہِ الشَّجَرَۃِ اِذْ اَقْبَلَ رَجُلٌ مِّنْ ھٰذَا الشِّعْبِ، فَسَلَّمَ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ثُمَّ قَالَ: یَارَسُولَ اللّٰہِ! اِنِّیْ قَدْ اَرَدْتُّ الْجِھَادَ مَعَکَ اَبْتَغِیْ بِذٰلِکَ وَجْہَ اللّٰہِ تَعَالٰی وَالدَّارَ الْآخِرَۃَ، قَالَ: ((ھَلْ مِنْ اَبْوَیْکَ اَحَدٌ حَيٌّ ؟)) قَالَ: نَعَمْ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! کِلَاھُمَا، قَالَ: ((فَارْجِعْ اِبْرَرْ اَبَوَیْکَ۔)) قَالَ: فَوَلّٰی رَاجِعًا مِّنْ حَیْثُ جَائَ۔ (مسند احمد: ۶۵۲۵)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اس درخت کے نیچے دیکھا، اچانک ایک آدمی اس گھاٹی سے آیا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو سلام کہا اور کہا: میں آپ کے ساتھ مل کر جہاد کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں، میرا مقصد اللہ تعالیٰ کی رضامندی اور آخرت کے گھر کو حاصل کرنا ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پوچھا: کیا تیرے والدین میں کوئی ایک زندہ ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جی ہاں، اے اللہ کے رسول! دونوں زندہ ہیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تو پھر تو لوٹ جا اور اپنے والدین کے ساتھ نیکی کر۔ پس وہ جہاں سے آیا تھا، اُدھر ہی لوٹ گیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(8993)
Background
Arabic

Urdu

English