۔ (۸۹۹۶)۔ عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ جَاھِمَۃَ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: جَائَ رَجُلٌ اِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! اَرَدْتُّ الْغَزْوَ وَجِئْتُکَ اَسْتَشِیْرُکَ ؟ فَقَالَ: ((ھَلْ لَکَ مِنْ اُمٍّ؟)) قَالَ: نَعَمْ، فَقَالَ: ((الْزَمْھَا فَاِنَّ الْجَنَّۃَعِنْدَ رِجْلِھَا۔)) ثُمَّ الثَّانِیَۃَ، ثُمَّ الثَّالِثَۃَ فِیْ مَقَاعِدَ شَتّٰی کَمِثْلِ ھٰذَا الْقُوْلِ۔ (مسند احمد: ۱۵۶۲۳)
۔ سیدنا معاویہ بن جاہمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! میں آپ کے ساتھ جہاد کرنا چاہتا ہوں اور اب آپ کے ساتھ مشورہ کرنے کے لیے آیا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تیری ماں زندہ ہے؟ اس نے کہا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو پھر تو اسی کے ساتھ رہ، کیونکہ جنت اس کے پاؤںکے پاس ہے۔ پھر راوی نے دوسری اور تیسری دفعہ مختلف مجلسوں میں یہ حدیث اسی طرح ہی بیان کی۔
Musnad Ahmad, Hadith(8996)