۔ (۹۰۴)۔عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ خَبَّابٍ أَنَّ أَبَا سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیَّ ؓ ذَکَرَ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَ نَّہُ تُصِیْبُہُ الْجَنَابَۃُ فَیُرِیْدُ أَنْ یَنَامَ فَأَمَرَہُ أَن یَتَوَضَّأَ ثُمَّ یَنَامَ۔ (مسند أحمد: ۱۱۵۴۳)
عبد اللہ بن خباب کہتے ہیں کہ سیدناابو سعید خدریؓ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے یہ بات ذکر کی کہ اس کو جنابت لاحق ہو جاتی ہے، جب کہ وہ سونے کا ارادہ بھی رکھتا ہوتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جواباً ان کو حکم دیا کہ وہ وضو کر کے سو جایا کریں۔
Musnad Ahmad, Hadith(904)