Blog
Books



۔ (۹۰۰۱)۔ عَنْ خِدَاشِ بْنِ سَلَامَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اَنَّہُ قَالَ: ((اُوْصِیْ اِمْرَئً بِاُمِّہِ، اُوْصِیْ اِمْرَئً بِاُمِّہِ، اُوْصِیْ اِمْرَئً بِاُمِّہِ، اُوْصِیْ اِمْرَئً بِاَبِیْہِ، اُوْصِیْ اِمْرَئً بِاَبِیْہِ، اُوْصِیْ اِمْرَئً بِمَوْلاہُ الَّذِیْ یَلِیْہِ، وَاِنْ کَانَتْ عَلَیْہِ فِیْہِ اَذَاۃٌ تُؤْذِیْہِ۔)) (مسند احمد: ۱۸۹۹۷)
۔ سیدنا خداش بن سلامہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں آدمی کو اس کی ماں کے بارے میں نصیحت کرتا ہوں، میں آدمی کو اس کی ماں کے بارے میں نصیحت کرتا ہوں، میں آدمی کو اس کی ماں کے بارے نصیحت کرتا ہوں، میں آدمی کو اس کے باپ کے بارے میں نصیحت کرتا ہوں، میں آدمی کو اس کے باپ کے بارے میں وصیت کرتا ہوں، میں آدمی کو اس کے غلام کے بارے میں وصیت کرتا ہوں، جو اس کی خدمت کر رہا ہے، اگرچہ اس کی وجہ سے اس پر کوئی ایسی تکلیف آ پڑے، جو واقعی اسے تکلیف دے۔
Musnad Ahmad, Hadith(9001)
Background
Arabic

Urdu

English