۔ (۹۰۵)۔عَنْ عَائِشَۃَؓقَالَتْ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اِذَا کَانَ جُنُبًا وَأَرَادَ أَنْ یَنَامَ وَہُوَ جُنُبٌ تَوَضَّأَ وُضُوئَہُ لِلصَّلَاۃِ قَبْلَ أَنْ یَنَامَ وَکَانَ یَقُوْلُ: ((مَنْ أَرَادَ أَنْ یَنَامَ وَہُوَ جُنُبٌ
فَلْیَتَوَضَّأْ وُضُوئَ ہُ لِلصَّلَاۃِ۔)) (مسند أحمد: ۲۵۱۱۵)
سیدہ عائشہؓ سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جنابت لاحق ہو جاتی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سونے کا ارادہ ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سونے سے پہلے نماز والا وضو کرتے اور فرماتے: جو جنابت کی حالت میں سونے کاارادہ رکھتا ہو تو نماز والا وضو کر لیاکرے۔
Musnad Ahmad, Hadith(905)