۔ (۹۰۶)۔عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اِذَا أَرَادَ أَنْ یَنَامَ وَہُوَ جُنُبٌ تَوَضَّأَ وُضُوئَ ہُ لِلصَّلَاۃِ فَاِذَا أَرَادَ أَنْ یَأْکُلَ أَوْ یَشْرَبَ غَسَلَ کَفَّیْہِ ثُمَّ یَأْکُلُ أَوْ یَشْرَبُ اِنْ شَائَ۔ (مسند أحمد: ۲۵۲۲۱)
سیدہ عائشہؓ کہتی ہیں: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جنابت کی حالت میں سونے کا ارادہ کرتے تو نماز والا وضو کر لیتے تھے، اسی طرح جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسی حالت میںکھانے یا پینے کا ارادہ کرتے تو ہاتھوں کو دھو لیتے، پھر اگر چاہتے تو کھا پی لیتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(906)