۔ (۱۹۲۳)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: قَدِمَتْ عِیْرٌ الْمَدِیْنَۃَ، فَاشْتَرَی النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَرَبِحَ اَوَاقِیَ، فَقَسَمَھَا فِیْ اَرَامِلِ بَنِیْ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، وَقَالَ: ((لا اَشْتَرِیْ شَیْئًا لَیْسَ عِنْدِیْ ثَمَنُہُ۔)) (مسند احمد: ۲۰۹۳)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ایک قافلہ مدینہ منورہ میں آیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے کوئی چیز خریدی اور اس پر کچھ اوقیے نفع کمایا اور پھر ان کو بنو عبد المطلب کی بیواؤں میں تقسیم کر دیا اور فرمایا: آئندہ میں ایسی چیز نہیں خریدوں گا، جس کی میرے پاس قیمت نہیں ہو گی۔
Musnad Ahmad, Hadith(9023)