۔ (۹۰۵۵)۔ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ رضی اللہ عنہ ، عَنْ اَبِیْہِ عَنْ جَدِّہِ، قَالَ: جَائَ رَجُلٌ اِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، فَقَالَ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ ! اِنِّ لِیْ ذَوِیْ اَرْحَامٍ، اَصِلُ وَیَقْطَعُوْنِیَّ، وَاَعْفُو وَ یَظْلِمُوْنِیَّ، وَاُحْسِنُ وَ یُسِیْئُوْنِیَّ،
اَفَاُکَافِئُھُمْ ؟ قَالَ: ((لا، اِذًا تُتْرَکُوْنَ جَمِیْعًا، وَلَکِنْ خُذْ ِبالْفَضْلِ وَصِلْھُمْ، فَاِنَّہُ لَنْ یَزَالَ مَعَکَ ظَھِیْرٌ مِّنَ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مَاکُنْتَ عَلٰی ذٰلِکَ۔)) (مسند احمد: ۶۷۰۰)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! میرے کچھ رشتہ دار ہیں، میں ان سے صلہ رحمی کرتا ہوں اور وہ مجھ سے قطع رحمی کرتے ہیں، میں ان کو معاف کرتا ہوں، لیکن وہ مجھ پر ظلم کرتے ہیں اور میں ان کے ساتھ احسان کرتا ہوں، لیکن وہ مجھ سے برے طریقے سے ہی پیش آتے ہیں، اب میں ان کو ان امور کا بدلہ دے سکتا ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں، پھر تو تم سب کو چھوڑ دیا جائے گا، تم فضیلت والے عمل کا اہتمام کرو اور ان سے صلہ رحمی کرو، پس بیشک تو جب تک اس روٹین پر برقرار رہے گا، اللہ تعالیٰ کی طرف سے تیرے ساتھ ایک مددگار ہو گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(9055)