۔ (۹۰۶۲)۔ عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا ، اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ لَھَا: ((اِنَّہُ مَنْ اُعْطِیَ مِنَ الرِّفْقِ، فَقَدْ اُعْطِیَ حَظَّہُ مِنَ الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ، وَصِلَۃُ
الرَّحِمِ، وَحُسْنُ الْخُلْقِ، وَحُسْنُ الْجَوَارِ یَعْمُرَانِ الدِّیَارِ، وَیَزِیْدَ انِ فِی الْاَعْمَارِ۔)) (مسند احمد: ۲۵۷۷۳)
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اُن کو فرمایا : جس کو نرمی عطا کی گئی، اُس کو دنیا و آخرت کی خیر و بھلائی سے نواز دیا گیا اور صلہ رحمی، حسنِ اخلاق اور پڑوسی سے اچھا سلوک کرنے (جیسے امورِ خیر) گھروں (اور قبیلوں) کو آباد کرتے ہیں اور عمروں میں اضافہ کرتے ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(9062)