۔ (۹۰۸۰)۔ عَنْ اَبِیْ اُمَامَۃَ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ((یُوْصِیْ بِالْجَارِ، حَتّٰی ظَنَنْتُ اَنَّہُ سَیُوَرِّثَہُ۔)) (مسند احمد: ۲۲۶۵۴)
۔ سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ مجھے ہمسائے کے بارے میں اتنی نصیحتیں کرتا ہے کہ مجھے یہ گمان ہونے لگا ہے کہ اس کو میرا وارث بنانے لگا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(9080)